10 اپریل 2014 - 12:35
صہیونی حکومت کی نابودی تک جد وجہد جاری رکھنے کی تاکید

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے کہا ہے کہ فلسطینی گروہوں کو صیہونی حکومت کی نابودی تک جدوجہد جاری رکھنا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے سینئر رکن احمد المدلل نے کہا ہے کہ ملت فلسطین صرف مزاحمت کے راستے ہی اپنے اھداف و مقاصد حاصل کرسکتی ہے۔ اس فلسطینی رہنما نے کہا کہ تمام مزاحمتی تنظیموں کو چاہیے کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائي کے لئے جدوجہد کریں۔ تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے یہ درخواست صیہونی وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد کی ہےجس میں انہوں نےکہا تھا کہ فلسطینی قیدی فلسطینی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے مطابق رہا نہیں کئے جائيں گے۔ تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے محمود عباس کی انتطامیہ سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ کرے۔ احمد المدلل نے کہا کہ تحریک جہاد اسلامی صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی مکمل مخالف ہے کیونکہ ان مذاکرات سے ملت فلسطین کو کوئي فائدہ نہیں پہنچا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲